ایکنا نیوز- خبررساں ادارے النہار نیوز سائٹ کے مطابق ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اپنے دو روزہ دورہ الجزائر کے تسلسل میں اس ملک کے وزیر تعلیم کے ہمراہ الجزائر کی جامع مسجد کا دورہ کیا جو کہ افریقہ کی سب سے بڑی مسجد اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے۔
ایرانی صدر جو گیس برآمد کرنے والے ممالک کے اجلاس میں شرکت کیے لیے گیے ہیں اس مسجد کے بعض حصوں کا دورہ کرتے ہوئے اس کی تعمیر کے عمل سے آگاہ کیا اور نماز مغرب عوام کے ساتھ ادا کی ۔/
4203257